4 جون 2011 - 19:30

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بائیسیویں برسی کل عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ ان کے حرم پر ہونے والے برسی کے پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، ملک کے اعلی حکام ، دنیا کے چالیس ممالک سے تین سو سے زائد غیر ملکی مہمان اور ان کے لاکھوں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔

غیرملکی مہمانوں اور برسی کا انتظام کرنے والے کمیٹی کے ارکان نے پرسوں رات صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے اس ملاقات میں کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کو بائیس سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ آج ماضی سے زیادہ درخشاں ہو گئے ہیں اور اب دنیا کی تمام قومیں امام خمینی رح کو اپنا سمجھتی ہیں اور ان کے ساتھ آشنائی کا احساس کرتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امام خمینی مستقبل کا چراغ ہیں، کہا کہ امام خمینی ایک اعلی اور کامل انسان تھے جو انسانی کمال کی چوٹیوں تک پہنچے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں فرماتے ہیں: ہمارے عظیم اور ہردلعزیز رہبر کبیر کی شخصیت کا در حقیقت انبیائے الہی اور آئمہ معصومین کے بعد کسی بھی اور شخصیت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ وہ ہمارے لئے عطیہ الہی، حجت خدا اور عظمت الہی کی نشانی تھے۔ جب انسان انہیں دیکھتا تو بزرگان دین کی عظمت کا اندازہ کر لیتا۔ ہم رسول خدا، امیرالمومینین ، سید الشہداء امام جعفرصادق اور دیگر اولیاء علیہم السلام کی عظمت کا صحیح تصور تک بھی نہیں کرسکتے۔ ہمارے ذہن اس سے کہیں چھوٹے ہیں کہ ان عظیم ہستیوں کی عظمت ذاتی کا احاطہ کر سکیں یا اسے دائرہ تصور میں لاسکیں ۔ لیکن جب کوئی شخص ہمارے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی عظیم اور ہمہ گیر شخصیت کودیکھتا ہے، قوت ایمانی، عقل سلیم، حکمت و دانا ئی، صبر و بردباری، سچائی و پاکیزگی ، تجملات دنیا سے بے اعتنائی،، زھدو تقویٰ و پرھزگاری، خوف خدا، اور اللہ تعلی کا پر خلوص عبادت کا مشاہدہ کرتا ہے تو اس عظیم انسان اور آسمان ولایت کے خورشید تابناک کے سامنے سر تعظیم خم کر دیتا ہے اور خود کو انکے سامنے ذرے سے بھی کمتر سمجھتا ہے ، انسان کو کسی حد تک اندازہ ہوتا ہے کہ انبیاء اور اولیاء معصومین کی ذات کس قدر عظیم ہے۔ایک اور مقام پر رہبر انقلاب اسلامی فرماتے ہیں: میرے خیال میں ان کی کامیابی کا سب سے بڑا راز خلوص اور خدا سے رابطہ تھا ۔ آپ " ایاک نعبد و ایاک نستعین " کے معنی پر عمل کرنےاور خدا کی لازوال طاقت کے سرچشمے سے وابستہ ہونے میں کامیاب رہے۔ جب کوئی ناچیز، کمزور اور محدود ظرفیت رکھنے والا انسان کسی بحر بےکراں سے متصل ہوجائے تو پھر کوئی مشکل اسکی راہ میں رکاوٹ نہی بن سکتی ۔ کوئی بھی انسان یہ کام کرےگا تو ایسا ہی ہوگا، البتہ ہر انسان کے لیے ایسا کرنا اتنا آسان بھی نہی ہے لیکن آپ نے ایسا کر دکھایا۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یہی صفات تھیں کہ جن کی وجہ سے آج دنیا کے حریت پسند ان کو اپنا روحانی قائد مانتے ہیں۔ مشرق ہو یا مغرب ہر جگہ سے تعلق رکھنے والا حقیقت پسند انسان ان کی شخصیت کا معترف ہے۔ روسی مسلمانوں کے رہنما نفیق اللہ آشیروف کہتے ہیں کہ ایران کا اسلامی انقلاب دنیا کے ملکوں کے لیے ترقی کا رول ماڈل ہے۔ اٹلی کی انجمن المہدی کے ترجمان حسین مورلی نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا اور علاقے کی قوموں کو بتا دیا کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کر سکتی ہیں اور سامراجی طاقتوں کی دھمکیوں اور خطروں کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔ روسی پارلیمنٹ ڈوما کے سابق رکن اور روس کے مشرق وسطی مطالعاتی مرکز کے سربراہ شامیل سلطانف کہتے ہیں کہ ایران مشرق وسطی کا ترقی یافتہ ترین ملک ہے اور یہ ترقی امام خمینی رح کی مرہون منت ہے۔ امام خمینی کے ساتھ طیارے میں پیرس سے تہران آنے والے جرمن صحافی پیٹر شیل لاتوار کہتے ہیں کہ ایران کے مختلف علاقوں میں امام خمینی کے انقلاب کے اثرات واضح طور پر نظر آتے ہی ہیں جب کہ عراق اور لبنان کے شیعوں کے لیے بھی یہ اغیار کے تسلط سے رہائی کی نوید ہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی بائیسویں برسی ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے کہ جب علاقے کے عرب ممالک کے عوام بھی اپنے پٹھو حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور وہ اسلامی انقلاب سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ جب ایران کے پٹھو شاہ کی مانند ان کے پٹھو حکمران بھی دم دبا کر ملک سے بھاگيں اور ان کا آقا شاہ ایران کی طرح انہیں بھی پناہ دینے سے انکار کر دے گا اور ان کے اثاثوں کو ضبط کر کے بیٹھ جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت